http://en.gravatar.com/wazirabad7
شاعر خالد حفیظ
اب پر ہيں، نہ قفس، نہ صياد، نہ چمن
جتنے تھے زندگی کے سہارے چلے گئے
جن پہ تھا ناز مجھ کو يہ ميرے دوست ہيں
دامن جھٹک کے ميرا وہ پيارے چلے گۓ
ہر شب کو آنسوؤں کے جلاتے رہے چراغ
ہم تيری بزمِ ياد نکھارے چلے گۓ
لتھڑی ہوئی تھی خون ميں ہر زلفِ آرزو
جوشِ جنوں ميں ہم مگر سنوارے چلے گۓ
ہر زخم دل ميں تيرا سنوارے چلے گۓ
ہم زندگی کا قرض اتارے چلے گۓ
سو بار موت کو بھی بنايا ہے ہمسفر
ہم زندگی کے نقش ابھارے چلے گئے
https://orig00.deviantart.net/22a6/f/2018/246/5/7/jin_pey_naz_tha0000_by_urdulover-dclwmff.jpg
No comments:
Post a Comment