About Me

My photo
My name is zahid,people known me as PakArt UrduLover

8 Nov 2019

شاعر احمد فراز دوست بن کر بھی نہیں ساتھ نبھانے والا

http://en.gravatar.com/wazirabad7
شاعر احمد فراز
دوست بن کر بھی نہیں ساتھ نبھانے والا

وہی انداز ہے ظالم کا زمانے والا

اب اسے لوگ سمجھتے ہیں گرفتار مرا

سخت نادم ہے مجھے دام میں لانے والا

صبح دم چھوڑ گیا نکہت گل کی صورت

رات کو غنچۂ دل میں سمٹ آنے والا

کیا کہیں کتنے مراسم تھے ہمارے اس سے

وہ جو اک شخص ہے منہ پھیر کے جانے والا

تیرے ہوتے ہوئے آ جاتی تھی ساری دنیا

آج تنہا ہوں تو کوئی نہیں آنے والا

منتظر کس کا ہوں ٹوٹی ہوئی دہلیز پہ میں

کون آئے گا یہاں کون ہے آنے والا

کیا خبر تھی جو مری جاں میں گھلا ہے اتنا

ہے وہی مجھ کو سر دار بھی لانے والا

میں نے دیکھا ہے بہاروں میں چمن کو جلتے

ہے کوئی خواب کی تعبیر بتانے والا

تم تکلف کو بھی اخلاص سمجھتے ہو فرازؔ

دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا

Sadqa

سیدنا ابومسعود البدری رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو مسلمان اپنے گھر والوں پر خرچ کرتا ہے اور اس میں ثواب کی امید رکھتا ہے، تو وہ اس کے لئے صدقہ ہے۔
46874 - 886
یہ حدیث مبارکہ اپنے دوست کو ای میل کیجئے۔

Urdu Designed Poetry

شاعر۔بشیر بدر سر سے پا تک وہ گلابوں کا شجر لگتا ہے

https://groups.google.com/forum/?hl=en-GB#!forum/designe-poetry https://groups.google.com/forum/?hl=en-GB&fbclid=IwAR3uaBk8VFqFNt...

UrduLover