About Me

My photo
My name is zahid,people known me as PakArt UrduLover

11 Oct 2018

تجھے دیکھ کر جاناں

https://orig00.deviantart.net/8371/f/2018/284/d/c/tujey_dekh_kur_janaan_by_urdulover-dcp5ijv.jpg

تجھے دیکھ کر جاناں بہار لکھتاتیرے لبوں کو محبت کی آبشار لکھتاتو غزل ہوتی تو تجھے تراشتا کچھ اس طرحچاندنی کو خوشبو اور چاند کو تیرا رخسار لکھتاگر پوچھتی تُو کبھی مجھ سے محبت کا سوالکتابِ زندگی کی ایک سطرپہ فقط اِقرار لکھتاتُو ساتھ ہوتی میرے اور تھم جاتی وقت کی رفتاروِصل کے اِ ک لمحے کو جاناں پیار بے شمار لکھتاگر ہوتامیں شاعر تو بناکے تُجھے اِک نظمشاعری کو اپنی تیری چاہتوں کا خمار لکھتاکبھی جو  اچانک میسرآ  جاتا دیدار کا لمحہتجھے دیکھکر فیصل آنکھوں سے اظہار لکھتا



10 Oct 2018

ابھی تو درد ہے

http://en.gravatar.com/wazirabad7
ابھی تو درد ہے جس نے سمیٹ رکھا ہے
یہ نہ رہا تو بکھر جائے گی یہ تنہائی

https://orig00.deviantart.net/a329/f/2018/283/c/5/abhi_tou_dhard_hey_by_urdulover-dcp3070.gif

9 Oct 2018

بے نقاب آنکھیں زُلفیں ،جُھمکے،چہرہ،کنگن،بندیا

http://en.gravatar.com/wazirabad7
https://orig00.deviantart.net/70bf/f/2018/282/0/1/bey_niqab_by_urdulover-dcozktf.jpg
بے نقاب
آنکھیں زُلفیں ،جُھمکے،چہرہ،کنگن،بندیا
ہائے دل ہار گئے ہمتجھے بے نقاب دیکھ کر

5 Oct 2018

شاعر -مومن خاں مومن آنکھوں سے حیا ٹپکے ہے انداز تو دیکھو

http://en.gravatar.com/wazirabad7
https://orig00.deviantart.net/572a/f/2018/278/8/7/poet_moman_khan_moman_aankhon_say_hiya_by_urdulover-dconc1w.jpg
شاعر -مومن خاں مومن
آنکھوں سے حیا ٹپکے ہے انداز تو دیکھو 
ہے بو الہوسوں پر بھی ستم ناز تو دیکھو 
اس بت کے لیے میں ہوس حور سے گزرا 
اس عشق خوش انجام کا آغاز تو دیکھو 
چشمک مری وحشت پہ ہے کیا حضرت ناصح 
طرز نگہ چشم فسوں ساز تو دیکھو 
ارباب ہوس ہار کے بھی جان پہ کھیلے 
کم طالعی عاشق جاں باز تو دیکھو 
مجلس میں مرے ذکر کے آتے ہی اٹھے وہ 
بدنامیٔ عشاق کا اعزاز تو دیکھو 
محفل میں تم اغیار کو دز دیدہ نظر سے 
منظور ہے پنہاں نہ رہے راز تو دیکھو 
اس غیرت ناہید کی ہر تان ہے دیپک 
شعلہ سا لپک جائے ہے آواز تو دیکھو 
دیں پاکی دامن کی گواہی مرے آنسو 
اس یوسف بے درد کا اعجاز تو دیکھو 
جنت میں بھی مومنؔ نہ ملا ہائے بتوں سے 
جور اجل تفرقہ پرداز تو دیکھو 

4 Oct 2018

آیت الکرسی

http://en.gravatar.com/wazirabad7
https://orig00.deviantart.net/2634/f/2018/277/d/0/ayatul_kursi_by_urdulover-dcoksxf.gif
آیت الکرسی

اللَّهُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لاَ تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلاَ نَوْمٌ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الأَرْضِ
مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلاَّ بِإِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلاَ يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ 
مِنْ عِلْمِهِ إِلاَّ بِمَا شَاءَ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَاواتِ وَالأَرْضَ وَلاَ يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ


3 Oct 2018

شاعر:شیخ ظہور الدین حاتم ادا و ناز و کرشمہ جفا و جور و ستم

http://en.gravatar.com/wazirabad7
https://orig00.deviantart.net/1853/f/2018/276/2/1/adha_wa_naz_wa_krishma_by_urdulover-dcog34x.jpg
شاعر:شیخ ظہور الدین حاتم
ادا و ناز و کرشمہ جفا و جور و ستم 
ادھر یہ سب ہیں ادھر ایک میری جاں تنہا 



2 Oct 2018

اقوالِ زریں۔علم سے بڑا کوئی خزانہ نہیں

http://en.gravatar.com/wazirabad7

https://orig00.deviantart.net/d80d/f/2018/275/5/4/aqwal_zareen_ilm_say_bhara_by_urdulover-dcoco5e.jpg

1 Oct 2018

http://en.gravatar.com/wazirabad7
https://orig00.deviantart.net/572b/f/2018/274/a/a/poet_tajdar_adil_hur_aik_cherey_pey_by_urdulover-dco98lg.gif
شاعر تاجدار عادل
ہر ایک چہرے پہ دل کو گُمان اس کا تھا
بسا نہ کوئی یہ خالی مکان اس کا تھا
میں بے جہت ہی رہا اور بے مقام سا وہ
ستارہ میرا سمندر نشان اس کا تھا
میں اُس طلسم سے باہر کہاں تلک جاتا
فضا کھلی تھی مگر آسمان اس کا تھا
سلیقہ عشق میں جاں اپنی پیش کرنے کا
جنہیں بھی آیا تھا ان کو ہی دھیان اس کا تھا
پھر اس کے بعد کوئی بات بھی ضروری نہ تھی
مرے خلاف سہی وہ بیان اس کا تھا
ہوا نے اب کے جلائے چراغ رستے میں
کہ میری راہ میں عادل مکان اس کا تھا

30 Sept 2018

شاعر حیدر علی آتش.یہ آرزو تھی تجھے گل کے رُوبرو کرتے

http://en.gravatar.com/wazirabad7

https://orig00.deviantart.net/432c/f/2018/273/7/6/gazal_poet_by_urdulover-dco5i73.jpg
شاعر حیدر علی آتش
یہ آرزو تھی تجھے گل کے رُوبرو کرتے
ہم اور بلبلِ بے تاب گفتگو کرتے
پیام بَر نہ میّسر ہوا، تو خوب ہوا
زبانِ غیر سے کیا شرحِ آرزو کرتے
میری طرح سے مَہ و مِہر بھی ہیں آوارہ
کسی حبیب کی یہ بھی ہیں جستجو کرتے
جو دیکھتے تیری زنجیر زلف کا عالَم
اسیر ہونے کی آزاد آرزو کرتے
نہ پوچھ عالمِ برگشتہ طالعی آتش
برستی آگ جو باراں کی آرزو کرتے

25 Sept 2018

جو لوگ میانہ روی اختیار کرتے ہیں

http://en.gravatar.com/wazirabad7
"جو لوگ میانہ روی اختیار کرتے ہیں، کسی کے محتاج نہیں ہوتے۔" 
نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم)
https://orig00.deviantart.net/e0e4/f/2018/268/5/3/aqawal_zareen_by_urdulover-dcnqhjq.jpg

Urdu Designed Poetry

شاعر۔بشیر بدر سر سے پا تک وہ گلابوں کا شجر لگتا ہے

https://groups.google.com/forum/?hl=en-GB#!forum/designe-poetry https://groups.google.com/forum/?hl=en-GB&fbclid=IwAR3uaBk8VFqFNt...

UrduLover