Posts

Showing posts from September 30, 2018

شاعر حیدر علی آتش.یہ آرزو تھی تجھے گل کے رُوبرو کرتے

Image
http://en.gravatar.com/wazirabad7
https://orig00.deviantart.net/432c/f/2018/273/7/6/gazal_poet_by_urdulover-dco5i73.jpg شاعر حیدر علی آتش یہ آرزو تھی تجھے گل کے رُوبرو کرتے ہم اور بلبلِ بے تاب گفتگو کرتے پیام بَر نہ میّسر ہوا، تو خوب ہوا زبانِ غیر سے کیا شرحِ آرزو کرتے میری طرح سے مَہ و مِہر بھی ہیں آوارہ کسی حبیب کی یہ بھی ہیں جستجو کرتے جو دیکھتے تیری زنجیر زلف کا عالَم اسیر ہونے کی آزاد آرزو کرتے نہ پوچھ عالمِ برگشتہ طالعی آتش برستی آگ جو باراں کی آرزو کرتے