Posts

Showing posts from September 23, 2018

شاعر: مفتی اختر رضا خان قادری .نور ہی نور ہے ضیاء ہی ہے

Image
http://en.gravatar.com/wazirabad7 https://wordpress.com/post/wazirabad7.wordpress.com/2805 https://orig00.deviantart.net/3787/f/2018/266/e/3/naat_2_by_urdulover-dcnke1r.jpg https://orig00.deviantart.net/…/noor_hi_noor_hey_by_urdulov…
شاعر: مفتی اختر رضا خان قادری 
نور ہی نور ہے ضیاء ہی ہے
تخت زریں ہے نہ تاج شاہی ہے
کیا فقیرانہ بادشاہی ہے
فقیر پر شان یہ کہ زیرنگیں
ماہ سے لے کے تابماہی ہے
روئے انور کے سامنے سورج
جیسے اک شمع صبح گاہی ہے
سایۂ ذات کیوں نظر آئے
نور ہی نور ہے ضیا ہی ہے
رِیت آقا کی چھوڑ دی ہم نے
اپنی مہمان اب تباہی ہے
اک نگاہ کرم سے مٹ جائے
دل پہ اخؔتر کے جو سیاہی ہے