Posts

Showing posts from August 29, 2018

شاعر سر علامہ محمد اقبال-تازہ پھر دانش حاضر نے کیا سحر قدیم

Image
http://en.gravatar.com/wazirabad7 https://i.imgur.com/ocuXlgj.jpg *** https://sta.sh/019wojdzbiz6 شاعر سر علامہ محمد اقبال تازہ پھر دانش حاضر نے کیا سحر قدیم  گزر اس عہد میں ممکن نہیں بے چوب کلیم  عقل عیار ہے سو بھیس بنا لیتی ہے  عشق بیچارہ نہ ملا ہے، نہ زاہد نہ حکیم  عیش منزل ہے غریبان محبت پہ حرام  سب مسافر ہیں بظاہر نظر آتے ہیں مقیم  ہے گراں سیر غم راحلہ و زاد سے تو  کوہ و دریا سے گزر سکتے ہیں مانند نسیم  مرد درویش کا سرمایہ ہے آزادی و مرگ  ہے کسی اور کی خاطر یہ نصاب زر و سیم